ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کی گاڑی پر پتھر پھینکنے کے معاملے میں بی جے پی لیڈر سمیت 3ملزمان گرفتار

راہل گاندھی کی گاڑی پر پتھر پھینکنے کے معاملے میں بی جے پی لیڈر سمیت 3ملزمان گرفتار

Sun, 06 Aug 2017 10:53:06    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر پتھراؤ کا مسئلہ گرما گیا ہے۔کانگریس پارٹی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر حملہ بولا ہے۔خود راہل گاندھی نے اس کے لئے سنگھ بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے وہ ڈرنے والے نہیں اور لوگوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔اس دوران پولیس نے راہل گاندھی کے قافلے پر حملہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی لیڈر جییش درزی کو دھنیرا سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ 3کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ جییش درزی اہم ملزم ہیں۔اس حملے کی پی ایم مودی کی جانب سے مذمت نہیں ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کو راہل گاندھی نے کہا کہ جو لوگ حملہ کرتے ہیں وہ اس کی مذمت کیوں کریں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے کارکن نے اتنا بڑا پتھر مارا میری گاڑی پر،میرے پی ایس او کو لگی۔راہل نے کہا کہ یہی مودی اور بی جے پی کی سیاست کا طریقہ ہے اس میں کیا کہا جا سکتا ہے،وہ لوگوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے،انہیں جو کرنا ہے کرنے دو۔


Share: